ہانیہ عامر کی کرن اوجلا کے گانے پر موج مستی، ویڈیو وائرل

ہانیہ عامر کی کرن اوجلا کے گانے پر موج مستی، ویڈیو وائرل

اداکارہ ہانیہ عامر— فائل فوٹو 

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

ہانیہ عامر نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ گاڑی میں بیٹھی بھارتی پنجابی گلوکار اور ریپر کرن اوجلا کے گانے ’اشکے‘ کی دھن پر جھومتی اور گانے کے بول گنگناتی نظر آتی ہیں۔

انہوں نے اپنی یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’سر جی، کیا طریقہ کار ہے؟‘

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو سے زیادہ توجہ ہانیہ عامر کے دلچسپ کیپشن نے حاصل کی۔

سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کی جانب سے دیے گئے کیپشن کو گانے میں بیان کیے گئے پرتعیش طرزِ زندگی، مہنگی گاڑیوں اور ڈیزائنر جوتوں سے جوڑ رہے ہیں۔

Scroll to Top