کیمرون بینکرافٹ کا بال ٹیمپرنگ اسکینڈل سے متعلق اہم انکشاف

کیمرون بینکرافٹ کا بال ٹیمپرنگ اسکینڈل سے متعلق اہم انکشاف
آسٹریلوی کرکٹر کیمرون بینکرافٹ—فائل فوٹو

بال ٹیمپرنگ میں سزا پانے والے آسٹریلوی کرکٹر کیمرون بینکرافٹ نے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل سے متعلق اہم انکشاف کر دیا۔

کیمرون بینکرافٹ نے اعتراف کیا کہ بال ٹیمپرنگ کے معاملے میں مکمل سچ نہیں بتایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ سے قبل سینڈ پیپر استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا گیا، ڈیوڈ وارنر نے پورٹ الزبتھ ٹیسٹ کے دوران گیند پر سینڈ پیپر استعمال کرنے کا خیال پیش کیا۔

کیمرون بینکرافٹ نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو سینڈ پیپر کے استعمال کا علم تھا، بال ٹیمپرنگ معاملے کی تحقیقات کے دوران کرکٹ آسٹریلیا کو مکمل سچ نہیں بتایا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ عثمان خواجہ نے اپنی کتاب میں سینڈ پیپر سے متعلق درست تفصیلات بیان کی ہیں، پیٹ کمنز کی پریس کانفرس کے بعد تمام واقعات کے بارے میں لکھنے کی ضرورت محسوس ہوئی۔

آسٹریلوی کرکٹر نے کہا ہے کہ پیٹ کمنز کے بیان پر غصہ اور مایوسی ہوئی، خود کو تنہا محسوس کیا، پیٹ کمنز نے جنوبی افریقا میں پیش آنے والے واقعات سے متعلق درست مؤقف پیش نہیں کیا، بال ٹیمپرنگ اسکینڈل پر خاموشی توڑنے کا فیصلہ خود کو تنہا اور دھوکا کھایا ہوا محسوس کرنے کے بعد کیا۔

واضح رہے کہ بال ٹیمپرنگ پر کیمرون بینکرافٹ کو 9 مہینے کی معطلی کی سزا ہوئی تھی۔

Scroll to Top