بھارتی جریدے نے اپنی ہی خفیہ ایجنسی کے قتل کے ساتھ ہتھیاروں اور منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
بھارتی جریدے کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے اہلکار بیرون ملک قتل کے ساتھ ہتھیاروں اور منشیات کی اسمگلنگ میں بھی ملوث ہیں۔
پورٹ کے مطابق را افسر وکاس یادیو نے منی پور کے راستے منشیات و اسلحہ اسمگلنگ کی پیشکش کی۔ امپھال ایئرپورٹ سے منشیات بردار طیارے کو کلیئرنس دینے اور اے کے 56 رائفلیں فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ایف بی آئی کے ریڈ وارنٹ جاری ہونے کے بعد سے وکاس یادیو بھارت میں چھپا ہوا ہے۔





