عمران خان کو احتجاج میں شرکت پر ممبئی پولیس نے پکڑلیا

عمران خان کو احتجاج میں شرکت پر ممبئی پولیس نے پکڑلیا

عمران خان کو احتجاج میں شرکت پر ممبئی پولیس نے پکڑلیا

بالی ووڈ اداکارہ عمران خان کو کروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے احتجاج کے دوران ممبئی پولیس نے حراست میں لے لیا۔

43 سالہ عمران خان کو 10 اکتوبرکے دن کرانتی میدان ممبئی سے پولیس نے حراست میں لیا تو انہوں نے پولیس وین سے ایک سیلفی شیئر کی، جس پر طنزیہ کیپشن درج تھا ’میں ڈرائیو پر جارہا ہوں‘۔

عمران خان طویل عرصے سے سیاسی اور سماجی مسائل پر آواز اٹھا رہے ہیں، انہوں نے ماضی میں بھی آرٹ، سیاست اور طلبہ پر پولیس کے تشدد کے خلاف بیباکانہ موقف اختیار کیا تھا۔

ممبئی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 10 اکتوبر کے احتجاج کی باضابطہ اجازت نہیں لی گئی تھی ۔

دوسری طرف ہائیکورٹ کے احکامات ہیں کہ ممبئی میں صرف آزاد میدان ہی میں احتجاج کی اجازت دی گئی ہے۔

سی جے پی کے کارکنوں کا اس متعلق موقف ہے کہ انہوں نے ای میل کے ذریعے احتجاج کی اجازت مانگی تھی لیکن پولیس نے کوئی جواب ہی نہیں دیا۔

نئی دہلی میں اسی سلسلے میں ہونے والے احتجاج کے دوران سابق وزیراعلیٰ اروندکیجریوال، ممتا بینرجی سمیت 1500 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

سی جے پی انتخابی فہرستوں میں مبینہ دھاندلی کی وجہ سے چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ کررہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن میں انتخابی فہرستوں سے متعلق اندرونی اختلافات موجود ہیں، گزشتہ 10 ماہ میں دیگر حکام نے چیف الیکشن کمشنر کے 14 فیصلوں پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔

Scroll to Top