مری میں سات بچوں سے مبینہ طور پر زیادتی کرنے والے امامِ مسجد گرفتار

مری میں سات بچوں سے مبینہ طور پر زیادتی کرنے والے امامِ مسجد گرفتار

مری کے نواحی علاقے سحر بگلہ میں سات بچوں سے مبینہ جنسی زیادتی کا واقعہ سامنے آنے کے بعد پولیس نے مسجد کے امام عمار امتیاز کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، جبکہ تین بچوں کا طبی معائنہ بھی کرایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ پھگواڑی پولیس کو ملزم کے خلاف شکایت موصول ہوئی تھی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے امامِ مسجد عمار امتیاز کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ پھگواڑی میں مقدمہ نمبر 145/26 درج کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک سات بچوں کی مبینہ متاثرین کے طور پر نشاندہی کی جاچکی ہے، جبکہ تین بچوں کا طبی معائنہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ واقعے سے متعلق شواہد جمع کیے جاسکیں۔

ملزم نے دورانِ تفتیش متعدد بچوں سے جنسی زیادتی کا اعتراف بھی کیا ہے، تاہم اس دعوے کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی۔

معلومات کے مطابق ملزم گزشتہ تین سال سے علاقے کی ایک مسجد میں امامت کے فرائض انجام دے رہا تھا اور بچوں کو ناظرہ قرآن بھی پڑھاتا تھا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ مزید حقائق اور مبینہ متاثرہ بچوں سے متعلق تفصیلات تفتیش کے بعد سامنے آنے کا امکان ہے۔

Scroll to Top