پنجاب: ڈینگی کے مزید 160 کیسز رپورٹ

پنجاب: ڈینگی کے مزید 160 کیسز رپورٹ

ـــ فائل فوٹو

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 160 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمۂ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق رواں سال اب تک 3 ہزار 136 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمۂ صحت پنجاب کے ترجمان نے بتایا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی سے129، لاہور سے 9، بہاولپور سے 4، گوجرانولہ اور سرگودھا سے 3، 3 جبکہ چکوال سے 2 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمۂ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق شیخوپورہ، جہلم، فیصل آباد، خانیوال، جھنگ، گجرات اور پاکپتن سے ڈینگی کا 1، 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔

Scroll to Top