کوئٹہ: زیرِ علاج کانگو وائرس کے ایک اور مریض کا انتقال

کوئٹہ: زیرِ علاج کانگو وائرس کے ایک اور مریض کا انتقال

فائل فوٹو

کوئٹہ میں فاطمہ جناح اسپتال میں زیرِ علاج کانگو وائرس کا ایک مریض انتقال کر گیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق بلوچستان میں اس سال کانگو سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا ہے کہ اس وقت فاطمہ جناح اسپتال میں کانگو وائرس کے 2 مریض زیرِ علاج ہیں۔

Scroll to Top