سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ حوثی دہشتگرد ملیشیا کے دو بیلسٹک میزائل فضا میں ناکارہ بنادیے گئے ہیں۔
سعودی میڈیا رپورٹ کے مطابق شہری فاع کا کہنا ہے کہ خمیس مشیط اور احدر فیدہ میں میزائل کا ملبہ گرنے سے دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ میزائل کا ملبہ گرنے سے تین رہائشی عمارتوں اور 7 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
اسی طرح سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر بھی حوثی ملیشیا نے میزائل حملہ یمن سے حوثیوں کا میزائل حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔



