بھارت کیخلاف پرفارمنس سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے: حسن نواز

بھارت کیخلاف پرفارمنس سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے: حسن نواز
فوٹو بشکریہ پی سی بی/ایکس

قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز حسن نواز نے کہا ہے کہ مشکل پچز پر کھیل کر کرکٹ آسان لگنے لگتی ہے۔ بھارت کے خلاف پرفارمنس سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ 

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حسن نواز کا کہنا تھا کہ لوکل کرکٹ میں مشکل پچز پر کھیلنے کا موقع ملتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جب ڈراپ ہوا تھا تو مائیک ہیسن نے واپسی کےلیے پلان دیا تھا۔ 

ایشین گیمز میں بھارت کے خلاف حالیہ میچ کے بارے میں بات کرتے ہوئے حسن نواز کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف حالیہ ایشین گیمز میں میچ نہ جیتنے پر افسوس ہے۔ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل لے کر آنے کا خواب تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت کے خلاف پہلے میچ میں پرفارمنس نہیں دے سکا تھا۔ 

جارح مزاج بلے باز کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف پرفارمنس سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ غلطیوں سے سیکھا جاتا ہے، خراب پرفارمنس سے دنیا ختم نہیں ہوتی۔ بھارت کے خلاف مستقبل میں بھی میچز آئیں گے۔

Scroll to Top