دبئی لندن کی پرواز کیلئے دنیا کے سب سے بڑے طیارہ کی فرینکفرٹ میں ایمرجنسی لینڈنگ

دبئی لندن کی پرواز کیلئے دنیا کے سب سے بڑے طیارہ کی فرینکفرٹ میں ایمرجنسی لینڈنگ

فائل فوٹو 

دبئی سے لندن کی پرواز ای کے 31 آپریٹ کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے ایئر بس اے 380 طیارے کی فنی خرابی پر جمعرات کی شام جرمنی کے فرینکفرٹ ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔ 

فنی خرابی کے وقت طیارہ جرمنی کی فضائی حدود میں تھا اور ایئر بس اے 380 جیسے بڑے طیاروں کی لینڈنگ کیلئے فرینکفرٹ ہی قریب ترین اور موزوں ترین آپشن تھا۔ 

لینڈنگ کے بعد مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔ خرابی دور کرکے مسافروں کو 2 گھنٹے بعد منزل کیلئے روانہ کردیا گیا۔

Scroll to Top