پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے صدر سید محسن گیلانی کو ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن (ساف) میں مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن کمیٹی کے چیئرمین کی اہم ذمہ داری مل گئی۔
صدر پی ایف ایف محسن گیلانی کو ساف ایگزیکٹو کمیٹی میں بھی شامل کرلیا گیا ہے۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ سید محسن گیلانی کو ساف ایگزیکٹو کمیٹی میں بطور رکن کوآپٹ کیا گیا۔
ساف ایگزیکٹو کمیٹی کے ورچوئل اجلاس میں 2026 سے 2030 کی مدت کےلیے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کی منظوری دی گئی۔
پی ایف ایف کے مطابق قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل ساف کے 2026 کے آئین کے تقاضوں کے مطابق کی گئی۔
ساف کے صدر قاضی صلاح الدین نے ایگزیکٹو کمیٹی کے آن لائن اجلاس کی صدارت کی۔
پی ایف ایف کے چیف آپریٹنگ آفیسر شاہد نیاز کھوکھر بھی ساف کی کمیٹی میں شامل ہوگئے۔ انہیں ساف کی کمپیٹیشنز کمیٹی کا رکن مقرر کردیا گیا۔
پی ایف ایف کی ویمن فٹبال ڈائریکٹر مزگان اورکزئی کو بھی ساف میں ذمہ داری مل گئی۔ مزگان اورکزئی کو ساف ویمن ایڈہاک کمیٹی کا رکن مقرر کردیا گیا۔




