نیو یارک یونیورسٹی کے ماہر ارضیات پروفیسر مائیکل ریمپینو نے دعویٰ کیا ہے کہ زمین پر قدرتی آفات تقریباً ہر 27 ملین سال بعد آتی ہیں۔
پیشگوئی کے مطابق ہم مستقبل میں ایسی تباہی سے بہت دور نہیں ہیں ایک نئے مقالے میں پروفیسر ریمپینو نے عمر کے تازہ ترین اعداد و شمار اور شماریاتی تیکنیکسں کا استعمال کرتے ہوئے گزشتہ 260 سالوں میں پھیلے ہوئے 89 ارضیاتی واقعات کا دوبارہ جائزہ لیا۔
ان واقعات میں سمندری جانداروں کی بڑے پیمانے پر معدومیت، سمندروں میں اچانک آکسیجن کی شدید کمی، آتش فشاں پھٹنے اور زلزلوں کے وسیع سلسلے، سمندر کی سطح میں اتار چڑھاؤ اور سمندر کی تہہ کے پھیلاؤ کی رفتار میں تبدیلیاں شامل ہیں۔
تجزیے کے مطابق یہ واقعات ایک اہم 27 ملین سال کے دور سے جڑے ہوئے ہیں۔
بہت سے ماہرین ارضیات یہ استدلال کرتے ہیں کہ ایسا کوئی واحد طریقہ کار نہیں ہے جو اس طرح کے مختلف واقعات کو جوڑ سکے، تاہم پروفیسر ریمپینو اس بات پر قائم ہیں کہ بڑے پیمانے پر معدومیت کے تمام واقعات کے پیچھے واقعی کچھ گہرا راز ہے۔



