سینیگال کے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں مایوس کن سفر کے باعث شمال مغربی افریقی ملک کی فٹبال فیڈریشن میں نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔
سینیگال فٹبال ٹیم کے ڈاکٹر کو ذمہ داری کے لیے مطلوبہ مہارت حاصل نہیں تھی۔
سینیگال فٹبال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالرحمان فیڈیور امراضِ نسواں کے ماہر ہیں، انہوں نے اسپورٹس میڈیسن کی تربیت حاصل نہیں کی۔
عبدالرحمان فیڈیور 2017 سے سینیگال فٹبال ٹیم کے ساتھ خدمات انجام دے رہے ہیں، اس دورانیے میں سینیگال نے 3 ورلڈ کپ اور 5 افریقہ کپ آف نیشنز ٹورنامنٹس میں شرکت کی۔
دوسری جانب اسپورٹس میڈیسن ایسوسی ایشن سینیگال نے فٹبال فیڈریشن کے الزام کی تردید کردی اور کہا کہ ڈاکٹر فیڈیور کے خلاف الزامات بےبنیاد اور توہین آمیز ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ڈاکٹر فیڈیور اسپورٹس میڈیسن کے ماہر ہیں۔
خیال رہے کہ سینیگال کو بیلجیئم کیخلاف میچ کے آخری 4 منٹ تک دو صفر کی برتری کے باوجود شکست ہوگئی تھی۔




