اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک بار پھر ایران کو سخت نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی۔
نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ایرانی رہنماؤں کو خبردار کر رہا ہوں اگر ہم پر حملہ ہوا تو پوری قوت سے ایران پر حملہ کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ نہ سوچا جائے کہ ہم پر حملہ ہوا تو ہم خاموش رہیں گے، وہ دن گئے جب ہم پر حملے ہوتے تھے اور ہم فیصلہ کُن جواب نہیں دیتے تھے۔





