ٹاپ پاکستانی اسکواش کے کھلاڑی ناصر اقبال اور نور زمان ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔
ملائشیا میں جاری چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں نور زمان اور ناصر اقبال نے ملائیشیا کے امیشن راج چندرن اور جوآخم چوا کو 0-2 سے شکست دے دی۔
25 منٹ جاری رہنے والے مقابلے میں پاکستانی جوڑی نے 8-11، 5-11 سے فتح حاصل کی۔
ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان کے ناصر اقبال اور نور زمان ایونٹ میں اب تک ناقابلِ شکست ہیں۔




