جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی تامل، تیلگو اور ملیالم فلموں کی معروف اداکارہ نین تارا نے اپنے نئے برانڈ کی کامیابی پر اپنے شوہر، ہدایتکار وگنیش سیون کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس کامیابی میں ان کا کردار قابل تعریف ہے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران 39 سالہ اداکارہ نے کہا یہ کم ہی کہا جاتا ہے کہ کامیاب عورت کے پیچھے ایک مرد کھڑا ہوتا ہے جبکہ اس کے برخلاف یہ زیادہ کہتے ہیں کہ ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے۔
نین تارا نے کہا کہ آج وہ جس مقام پر ہیں اس کے حصول میں ان کے شوہر نے کافی مدد کی ہے۔
انہوں نے کہا وہ اپنے مستقبل کے شوہر وگنیش سے انکی ہدایتکاری میں بننے والی ایک فلم کے سیٹ پر 2015 میں ملیں، جس کے بعد 2022 میں شادی ہوئی اور اب انکے دو جڑواں بیٹے ہیں۔
شادی کے بعد سے میرے شوہر مجھے یہ سیکھاتے رہے کہ کسی بڑے مقصد کے لیے تیاری کرو۔ وگنیش نے کبھی میرے فیصلوں پر سوال نہیں کیا بلکہ ہر طرح سے میری مدد کی اور پشت پناہی کی تاکہ میں آگے بڑھ سکوں۔