ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی تھانے سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں تین اہلکار شہید ہوگئے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ درابن پر دہشتگردوں نے حملہ کیا ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ دہشتگردوں نے تھانے کے مین گیٹ پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرائی ، حملے میں تھانے کی چھت گر گئی ہے ، دہشتگردوں نے تھانے کے اندر گھسنے کی کوشش کی حملے میں دو دہشتگرد بھی مارے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تھانے کے قریب فائرنگ جاری ہے جبکہ حملے کے نتیجے میں سولہ اہلکار زخمی ہوچکے ہیں زخمیوں کو ڈیرہ اسماعیل خان ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے تحصیل درابن کی مکمل ناکہ بندی کردی گئی ہے۔
ڈی آئی خان ، دہشتگردوں نے بارودی گاڑی تھانے سے ٹکرا دی ،3 اہلکار شہید

Related Posts



Court admits petition challenging Sohail Afridi’s election as KP CM
September 14, 2026

Mahira Khan reveals her feelings: 'It feels like this was sent by God'
September 14, 2026