بانی پی ٹی آئی اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے درمیان ایس او پیز پر اتفاق ہوا، دونوں نے ایس او پیز پر دستخط کر دیئے۔بانی پی ٹی آئی نے جیل ملاقاتوں کے لیے تین فوکل پرسن مقرر کر دیئے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت اور بیرسٹر عمیر نیازی فوکل پرسن ہوں گے۔ہر فوکل پرسن جیل ملاقاتوں کے لیے دو نام دے گا، ملاقات ہفتے میں دو بار ہوگی، اہل خانہ منگل کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے اور جمعرات کو وکلا اور دیگر ملاقاتیں کریں گے۔عدالتی احکامات پر ملاقات کا معاملہ بانی پی ٹی آئی کی رضامندی سے مشروط ہو گا۔جیل رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے بانی سے 26 مارچ کو 10 اور 28 مارچ کو 18 افراد نے ملاقات کی۔
ملاقاتوں کیلئے بانی پی ٹی آئی اور سپر نٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے درمیان ایس او پیز طے

Related Posts

اگر صدر پاکستان نے حکم دیا تو گورنر راج لگا دیں گے: گورنر خیبرپختونخوا
September 28, 2026


مفت کھانا حاصل کرنے کیلئے پارٹیز میں رقص کرتا تھا، متھن چکرورتی
September 28, 2026