اسلام آبادوفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم بابائے قوم کا یوم ولادت منا رہے ہیں، ن لیگ نے ہمیشہ قائداعظم کے وژن کے مطابق ملک کی خدمت کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ دفاعی تنصیبات پر حملہ کرتے ہیں تو ادارہ سزا دیتا ہے، فوجی تنصیبات پرحملے کا مقدمہ ملٹری کورٹس میں ہی چلایا جاتا ہے۔تحریک انتشار نے ملٹری کورٹ پر سیاست کرنے کی کوشش کی ہے، تحریک انصاف کی طرف سے واویلا کیا جا رہا ہے، دفاعی تنصیبات پر حملوں کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔
کسی قوانین کی خلاف ورزی نہیں ہوئی، 9 مئی کے ملزمان کو قانون کے مطابق سزا ملے گی، بانی پی ٹی آئی اپنے دور میں فوجی عدالتوں کے فضائل بیان کرتے تھے۔وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ آپ کو ہائیکورٹ تک وکیل کا حق حاصل ہے، فیملی سے ملاقات کا حق حاصل ہوتا ہے، ریکارڈ تک رسائی ہوتی ہے۔
فوجی تنصیبات پرحملے کا مقدمہ ملٹری کورٹس میں ہی چلایا جاتا ہے،وفاقی وزیر اطلاع

Related Posts

اگر صدر پاکستان نے حکم دیا تو گورنر راج لگا دیں گے: گورنر خیبرپختونخوا
September 28, 2026


مفت کھانا حاصل کرنے کیلئے پارٹیز میں رقص کرتا تھا، متھن چکرورتی
September 28, 2026

پاکستان فلپائن کے خلاف کامیابی کیلئے پُرعزم
September 28, 2026