رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ گورنر فیصل کریم کنڈی اسی صوبے سے ہیں، معاملات کو بہتر سمجھتے ہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ فیصل کریم کنڈی کی زبان کچھ سخت ہے خوشگوار بنالیں۔
انھوں نے کہا کہ صوبے کو موجودہ صورتحال سے نکالنے کا واحد حل علی امین ہیں۔ انہیں موجودہ وقت میں 70 سے زائد ایم پی ایز کی حمایت حاصل ہے۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ اس عمر میں اگر سہیل آفریدی ٹریپ ہوتے ہیں تو پھر سیاست نہ کریں۔ سہیل آفریدی جس مقام سے واپس گئے انہیں جانا نہیں چاہیے تھا، وہ نہ لانگ مارچ کر سکے بلکہ حکومت بھی گنوا بیٹھے۔
انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان نے دیکھا ان کے پاس ورکرز کے لیے دو یا تین فلائنگ کوچز تھیں۔



