افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ پاکستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے: گورنر فیصل کنڈی

افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ پاکستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے: گورنر فیصل کنڈی
 

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹو

گورنر خیبر پختون خوا  فیصل کریم کنڈی نے افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت کی ہے۔

پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں گورنر کے پی نے کہا ہے کہ ایسا اقدام معصوم جانوں کے لیے خطرہ ہے۔ 

انہوں نے کہا ہے کہ پاک فوج وطن کے دفاع کے لیے ثابت قدمی سے سرحد پر ہے، سیاسی اختلافات سے ہٹ کر سب کو سیکیورٹی اداروں کے ساتھ یکجا ہونا چاہیے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی کے مطابق خیبر پختون خوا کے عوام اپنی بہادر افواج کے ساتھ ثابت قدمی سے کھڑے ہیں، پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔

Scroll to Top