نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پہاڑی علاقوں میں سیاحت محدود کرنے کی ایڈوائزری جاری کر دی۔
این ڈی ایم اے کے اعلامیے کے مطابق آفات سے متاثرہ علاقوں میں عوامی تحفظ کے لیے سیاحتی پابندیاں نافذ کی جائیں۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ متعلقہ اداروں کو سیاحتی سرگرمیوں پر فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے، جس میں کہا گیا کہ مون سون کے سلسلے کے دوران خطرناک علاقوں میں عوامی آمد و رفت محدود کی جائے۔
این ڈی ایم اے کے اعلامیے کے مطابق ضرورت پڑنے پر دفعہ 144 کے تحت سیاحتی پابندیاں نافذ کی جاسکتی ہیں، عوام متاثرہ علاقوں کا سفر کرنے سے گریز کریں۔
اعلامیے کے مطابق سیاحتی علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے ادارے پابندیوں پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔