کراچی:سٹیٹ بینک نے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔گورنر سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد آئندہ 2 ماہ کے لیے پریس کانفرنس میں مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا۔
گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام معاشی اعشاریے دیکھ کر شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، مئی اور جون میں مہنگائی کی شرح میں کچھ اضافہ ہوا ہے اور ملک میں اس وقت مہنگائی کی شرح 7 اعشاریہ 2 فیصد ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ برآمدات میں اضافہ ہوا، ترسیلات زر 38 ارب ڈالر سے زیادہ رہیں جو گزشتہ مالی سال 30 ارب ڈالر تھیں۔
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان


Related Posts

Pakistan Juniors crush Malaysia 7-2 in Sultan of Johor Cup opener
October 13, 2025

پنجاب: کل سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گا
October 13, 2025

War of words
October 13, 2025
