شارجہ میں مداحوں کا ہجوم تھا، ایسا لگا جیسے دن میں رات چھا گئی: مرینا خان

شارجہ میں مداحوں کا ہجوم تھا، ایسا لگا جیسے دن میں رات چھا گئی: مرینا خان
—فائل فوٹو

سینئر اداکارہ مرینا خان نے شارجہ میں گزرے یادگار لمحے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہاں مداحوں کا ہجوم تھا، ایسا لگا جیسے دن میں رات چھا گئی۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ممتاز اداکارہ مرینا خان نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے فنی سفر کے ایک یادگار اور زندگی بدل دینے والے لمحے کا ذکر کیا۔

پوڈکاسٹ میں گفتگو میں مرینا خان نے کہا کہ شارجہ میں میچز ہو رہے تھے۔ مجھے، شہناز، لیلیٰ زبیری اور شکیل صاحب کو مدعو کیا گیا تھا، لیلیٰ کا اس وقت ایک مشہور ڈرامہ چل رہا تھا اور شکیل صاحب تو ایک لیجنڈ تھے، وی آئی پی سیلیبرٹی پویلین سے میچ دیکھنا ایک عجیب سا احساس تھا، میں نے کبھی خود کو سیلیبرٹی تصور نہیں کیا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میچ کے بعد دن کی روشنی میں ہم شہناز کے ساتھ گاڑی میں باہر نکلے تو اچانک اندھیرا سا چھا گیا، کیونکہ گاڑی لوگوں کے ہجوم میں گھر چکی تھی، میچ ختم ہوتے ہی شائقین کا سمندر باہر آ گیا، جیسے ہی گاڑی نے حرکت کی، ہم دونوں پر یہ حقیقت کھلی کہ یہ کتنا بڑا لمحہ ہے، ہمیں یہ نہیں لگا کہ ہم کوئی بڑی شخصیت بن چکے ہیں، لیکن وہ تجربہ بے حد حیران کن اور غیر معمولی تھا۔

Scroll to Top