اسلام آباد:وزیراعظم نے معاشی منصوبے اڑان پاکستان کا افتتاح کردیا، اس موقع پروزیر اعظم نے کہا کہ آج ایک عظیم دن ہے کہ اس دن اڑان پاکستان کا آغاز کیا گیا۔معاشی منصوبے اڑان پاکستان کی افتتاحی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں اعلی سول قیادت نے شرکت کی۔ وفاقی وزرا، مختلف ادارون کے سربراہان اور دیگر افراد شامل تھے، تقریب سے قبل ازیں وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وزیر خزانہ اورنگزیب، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بھی خطاب کیا۔
وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کوئی سیاسی گفتگو نہیں کروں گا، جب ہم 2023 میں آئی ایم ایف پروگرام کے لیے سر توڑ کوشش کر رہے تھے اور پاکستان دیوالیہ ہونے کے دہانے پر تھا تو ہم نے اور اتحادیوں نے فیصلہ کیا کہ سیاست نہیں کرنی بلکہ ریاست کو بچانے کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے۔آئی ایم ایف پروگرام روکنے کے لیے خطوط لکھیگئیتھے کہ پروگرام نہ کیا جائے، اس سے بڑی عوام کے ساتھ کیا زیادتی ہوسکتی ہے۔
وزیراعظم نے اڑان پاکستان پروگرام کا افتتاح کردیا، ریاست کو بچائیں گے،شہباز شریف

Related Posts

Deadline for Hajj visa biometric verification extended to February 17
February 10, 2026

Pakistan to play India in T20 after Sri Lanka President’s appeal
February 10, 2026

Pakistan set to face India on Feb 15 after government approval
February 10, 2026