قائداعظم ٹرافی کے فائنل راؤنڈ میچز کا شیڈول تبدیل

قائداعظم ٹرافی کے فائنل راؤنڈ میچز کا شیڈول تبدیل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قائد اعظم ٹرافی کے فائنل راؤنڈ کے میچز کا شیڈول تبدیل کردیا۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق لاہور وائٹس اور سیالکوٹ کے درمیان لیگ کا آخری میچ اب 27 تا 31 دسمبر کھیلا جائے گا، جس کے بعد 5 روزہ فائنل 2 سے 6 جنوری تک ہوگا۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کے ان میچز کے مقامات کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

Scroll to Top