پولیو سے نمٹنے کیلئے پاکستان و دیگر ممالک میں سعودی منصوبوں پر عملدرآمد

پولیو سے نمٹنے کیلئے پاکستان و دیگر ممالک میں سعودی منصوبوں پر عملدرآمد
تصویر بشکریہ سعودی پریس ایجنسی

پولیو کے مرض سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان اور دیگر ممالک میں منصوبوں پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔

انسدادِ پولیو کے لیے سعودی عرب کی جانب سے کم ترقی یافتہ ملکوں کے لیے 39.114 ملین ڈالرز کے 15 منصوبوں پر عمل درآمد کیا گیا۔

فلسطین، افغانستان، سوڈان، صومالیہ، عراق میں سعودی عرب کے انسدادِپولیو منصوبوں پر عمل درآمد کیا گیا ۔

پاکستان، وسطی افریقی جمہوریہ، عوامی جمہوریہ کانگو، گنی میں بھی سعودی عرب کے انسدادِ پولیو منصوبوں پر عمل د رآمد ہوا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق 11.314 ملین ڈالرز کے منصوبے شاہ سلمان مرکز امداد و انسانی خدمات کے ذریعے چلائے گئے ہیں۔

Scroll to Top