اسرائیل کے فضائی حملوں میں 4 ایرانی فوجی شہید ہوئے، ایرانی فوج

اسرائیل کے فضائی حملوں میں 4 ایرانی فوجی شہید ہوئے، ایرانی فوج

فوٹو: ایرانی میڈیا

اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں ایران نے 4 فوجیوں کی شہادت کی تصدیق کردی۔

ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے فضائی حملوں میں 4 ایرانی فوجی شہید ہوئے، ایئر ڈیفنس نے کامیابی سے اسرائیلی حملے کو ناکام بنایا، اسرائیلی حملے میں کچھ مقامات پر محدود نقصان پہنچا۔

ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی جارحیت کیخلاف دفاع کا حق رکھتےہیں، متعدد فوجی مراکز کے خلاف اسرائیلی جارحانہ اقدام عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر، سالمیت اور قومی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے، اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت غیر ملکی جارحیت کے خلاف اپنے دفاع کا حقدار اور پابند ہے۔ قابض اسرائیلی حکومت کے جارحانہ اقدام کی مذمت کرنے والے خطے اور دیگر تمام امن پسند ممالک کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

Scroll to Top