جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عدلیہ کی عزت بحال کی، خواجہ آصف

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عدلیہ کی عزت بحال کی، خواجہ آصف

فائل فوٹو

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عدلیہ کی عزت بحال کی، وہ عزت سے گھر جا رہے ہیں۔

قومی اسمبلی میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ یہاں آنے والے 4 بندوں نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑا، وہ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ کر یہاں پہنچے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ جو الفاظ ادا کیے گئے ہیں انہیں کچھ تو شرم و حیا اور احساس ہونا چاہیے، وقت کے ساتھ پارٹیاں بدلنے سے انسانوں کے ضمیر نہیں بدلنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ چند سال سے عدلیہ میں جو جھگڑا چل رہا ہے وہ صرف ایک گروپ کی اجارہ داری کے لیے ہے، ہمیں عدلیہ کو آزاد کرنا تھا لیکن اتنا نہیں کہ وہ ہماری آزادی ہی چھین لے۔

Scroll to Top