بلوچستان،21 کانکنوں کا قتل، دُکی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

بلوچستان،21 کانکنوں کا قتل، دُکی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

بلوچستان میں کوئلہ کانوں پر حملوں سے 21 کانکنوں کی ہلاکت کیخلاف ضلع دُکی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی، شہریوں نے میتیں رکھ کر احتجاجی دھرنا دیا۔

وزیر اعظم نے گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے رابطہ کرکے دہشت گرد حملے کی مذمت کی اور کہا کہ ہر قسم کی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بے گناہ مزدوروں کو قتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا مقصد صرف بدامنی پھیلانا ہے، دہشت گردوں کو ہر صورت ناکام بنائیں گے۔

Scroll to Top