اسلام آباد:اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف دن رات پاکستان کی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں اور حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں مہنگائی کم ہو کر سنگل ڈیجٹ میں آگئی ہے۔ ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، حکومتی پالیسیوں کی بدولت مہنگائی میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ایکسپورٹ 29 فیصد بڑھی ہے، آئی ٹی شعبے کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوا ہے، ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر بھی بلند ترین سطح پر ہیں۔
ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں مہنگائی کم ہو کر سنگل ڈیجٹ میں آگئی ہے، ایکسپورٹ 29 فیصد بڑھی ہے، آئی ٹی شعبے کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوا ہے، ملک کے زرمبادلہ . سٹاک ایکسچینج پر بات نہیں کرتا لیکن یہ خوش آئند ہے کہ اب یہ نئی حدیں عبور کر رہی ہے، میکرو اکنامک استحکام سے مضبوط معیشت کی بنیاد رکھ دی، میکرواکنامک استحکام منزل نہیں ایک راستہ ہے، سرمایہ کاروں کا اعتماد معیشت کی مضبوطی کے حوالے سے بڑی کامیابی ہے، سابق نگراں حکومت کا بھی مثبت کردار تھا، یہ سب وزیراعظم شہبازشریف کی کاوشوں سے ہوا کے ذخائر بھی بلند ترین سطح پر ہیں، مہنگائی کم ہونے سے پالیسی ریٹ نیچے آیا ہے، پالیسی ریٹ میں 4.5 فیصد کمی ہوئی ہے
ہم نے 6 وزارتوں کے حوالے سے فیصلہ کر لیا ہے، 2 وفاقی وزارتوں کو ختم کیا جا رہا ہے، ایک کو ضم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، سرکاری اداروں میں اصلاحات لائیں گے، ڈیڑھ لاکھ خالی آسامیوں کو ختم کر دیا جائے گا، چھ وزارتیں ختم کرنے کے فیصلے پر اب عملدرآمد ہوگا۔
سمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کررہے ہیں، ایف بی آر میں بھی اصلاحات کی ضرورت ہے، ہمیں ایف بی آر کی استعدادکار کو بھی بڑھانا ہے، آڈٹ کرنا ایف بی آر کا کام نہیں، اس حوالے سے ہم 2 ہزار چارٹر اکاؤنٹنٹ بھرتی کر رہے ہیں۔
ٹیکس وصول کرنے والوں کیلئے سخت احتساب کا نظام ہوگا، ٹیکس ادا کرنے والوں کیخلاف عوامی سماعت کے بغیر کوئی کارروائی نہیں ہوگی اور فیصلہ کیس کی بنیاد پر کیا جائے گا، اگر ہمیں اس پروگرام کو آئی ایم ایف کا آخری قرض پروگرام بنانا ہے تو ہمیں اس ملک میں نئے طریقہ کار اپنانے ہوں گے، ملک میں معیشت کے ڈھانچے کو بنیادی طور پر تبدیل کرنا ہوگا