شاہ رخ کے باڈی گارڈ روی سنگھ سالانہ کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟

شاہ رخ کے باڈی گارڈ روی سنگھ سالانہ کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟


بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف شخصیات نے نہ صرف دولت اور شہرت کمائی بلکہ لاکھوں مداحوں کی حمایت اور وفاداری بھی حاصل کی۔

لیکن بعض اوقات انہیں مداحوں کی دیوانگی سے تحفظ کی ضرورت ہوتی ہے، لہٰذا اس مقصد کےلیے انہیں باڈی گارڈز کی خدمات درکار ہوتی ہیں۔

یہ کہنا بجا ہوگا کہ ان کے باڈی گارڈز کو عام لوگوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ تنخواہ دی جاتی ہے۔

آئیے دیکھتے ہیں چند معروف بالی ووڈ سیلبریٹیز کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے باڈی گارڈز کونسے ہیں؟

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کنگ خان کی حفاظت گزشتہ ایک دہائی سے روی سنگھ کی ذمہ داری ہے۔ وہ سالانہ 2.7 کروڑ روپے تنخواہ لیتے ہیں، جو انہیں بھارتی سنیما کا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا باڈی گارڈ بناتی ہے۔

سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا انڈسٹری کے سب سے مشہور ناموں میں سے ایک ہیں، وہ سپر اسٹار کی فلموں میں بھی کیمیو کردار ادا کر چکے ہیں۔ شیرا سالانہ 2 کروڑ روپے کماتے ہیں اور وہ پچھلے 15 سالوں سے سلمان خان کے باڈی گارڈ ہیں۔

مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے باڈی گارڈ یووراج گھورپاڑے ابتدائی طور پر باڈی بلڈنگ کے شعبے میں جانے کے خواہش مند تھے لیکن ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔ وہ عامر خان کے باڈی گارڈ کے طور پر سالانہ 2 کروڑ روپے کماتے ہیں۔

جتیندر شندے خود ایک سیکیورٹی ایجنسی کے مالک ہیں، لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن انہیں ہر سال تقریباً 1.5 کروڑ روپے کی تنخواہ دیتے ہیں۔

شریاس نہ صرف اکشے کمار کی حفاظت کرتے ہیں بلکہ ان کے بیٹے آروَو بھی شریاس کی حفاظت میں ہیں۔ اکشے کمار ہر سال انہیں 2 کروڑ 10 لاکھ روپے تنخواہ دیتے ہیں۔

بالی ووڈ اسٹار رتیک روشن کی حفاظت مَیُور شیٹیگار کرتے ہیں، جنہیں سالانہ اکشے کمار کے باڈی گارڈ شریاس تھیلے کے مساوی یعنی 2 کروڑ 10 لاکھ روپے کی ادائیگی کی جاتی ہے۔

Scroll to Top