ایشین کرکٹ کونسل کا ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کروانے کا فیصلہ

ایشین کرکٹ کونسل کا ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کروانے کا فیصلہ
فوٹو: سوشل میڈیا

اے سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ 

مستقبل کے ستاروں کےلیے ایونٹ کرانے کا فیصلہ کوالالمپور میں صدر جے شاہ کی زیر صدارت اے سی سی ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں ہوا۔ 

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں بتایا گیا کہ ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ ہر دو برس کے بعد ہوگا۔

ویمنز انڈر ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ سے پہلے ہوا کرے گا۔

اے سی سی کا کہنا ہے کہ انڈر 19 ایشیا کپ سے ایشیا کی خواتین کرکٹرز کو انٹرنیشنل ایکسپوژر ملے گا۔ اے سی سی نے پہلی مرتبہ ویمن کرکٹرز کےلیے پاتھ وے ترتیب دیا ہے۔

Scroll to Top