اسلام آباد، سیالکوٹ میں موسم خراب، فلائٹ آپریشن متاثر

اسلام آباد، سیالکوٹ میں موسم خراب، فلائٹ آپریشن متاثر

فائل فوٹو

اسلام آباد اور اطراف میں خراب موسم کی وجہ سےفلائٹ آپریشن متاثر ہے، 6 پروازوں کی متبادل ایئرپورٹس پر لینڈنگ کی گئی ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ خراب موسم کے سبب اسلام آباد اور سیالکوٹ کا فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے۔

موسم کی خرابی کے سبب جدہ سے اسلام آباد کی پرواز پی اے271، کراچی کی پرواز پی ایف 123 کی لاہورمیں لینڈنگ ہوئی ہے۔

ریاض اسلام آباد کی پرواز ای آر 808، کوالالمپور کی پرواز پی کے895 کو بھی لاہور میں اتارا گیا ہے۔

ذرائع ایوی ایشن کا بتانا ہے کہ سیالکوٹ ایئرپورٹ پر خراب موسم کی وجہ سے 2 پروازوں کو لاہور اور کراچی اتارا گیا۔

دمام سےسیالکوٹ کی پرواز پی کے 244 کی کراچی لینڈنگ کرائی گئی، کراچی سے مسافروں کو متبادل پرواز سے سیالکوٹ پہنچایا گیا۔

شارجہ سیالکوٹ کی پرواز پی کے 210  کو خراب موسم کی وجہ سے لاہور میں اتارا گیا ہے۔

Scroll to Top