اٹلی کے ساحل پر کشتی حادثے میں ڈوبنے والے مسافروں میں سے 2 کی لاشیں مل گئیں، لاشیں برطانوی ٹیک ٹائیکون مائیک لنچ اور ان کی بیٹی کی ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ڈوبنے والی کشتی میں 2 اور لاشوں کے موجود ہونے کی نشاندہی ہوئی ہے جبکہ باقی دو لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔
لاپتہ افراد میں برطانوی مالیاتی کمپنی مورگن اسٹینلے انٹرنیشنل کا چیئرمین، امریکی وکیل اور ان کی بیویاں شامل ہیں۔
سسلی کے ساحلی علاقے میں لگژری یاچ ڈوبنے کا حادثہ پیر کو ہوا تھا، حادثے میں ایک شخص ہلاک اور 6 لاپتہ ہوئے تھے جبکہ 15 کو بچالیا گیا تھا۔