انٹونی بلنکن دورۂ مشرق وسطیٰ میں تل ابیب پہنچ گئے

انٹونی بلنکن دورۂ مشرق وسطیٰ میں تل ابیب پہنچ گئے
فائل فوٹو

امریکا، مصر اور قطر کی ثالثی میں غزہ جنگ بندی مذاکرات کی کوششیں جاری ہیں، وزیر خارجہ انٹونی بلنکن دورۂ مشرق وسطیٰ میں تل ابیب پہنچ گئے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق انٹونی بلنکن کی اسرائیلی وزیراعظم، صدر اور دیگر حکام سے ملاقات ہوگی۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلنکن اسرائیل کے بعد مصر کا دورہ بھی کریں گے، ان کے دورۂ مشرق وسطیٰ کا مقصد جنگ بندی معاہدے کے لیے سفارتی دباؤ بڑھانا ہے۔

واضح رہے کہ7 اکتوبر کے بعد سے انٹونی بلنکن کا مشرق وسطیٰ کا یہ 10 واں دورہ ہے۔

Scroll to Top