ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ ہے کہ سیکریٹری خارجہ نے جمعہ کو پاکستان کے وزیر خارجہ سے بات چیت کی، بات چیت میں مضبوط شراکت داری کا اعادہ کیا جو پاکستان اور امریکا کی خوشحالی کو آگے بڑھاتا ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ اس موقع پر انسداد دہشت گردی، تجارتی و سرمایہ کاری کی شراکت داری کو وسعت دینے پر بھی بات چیت ہوئی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ خواتین کو بااختیار بنانے پر تعاون جاری رکھنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستانی شہریوں کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے سے متعلق سوال پر ترجمان نے کہا کہ اس معاملے پر میڈیا رپورٹس کو فالو کرتے آرہے ہیں، زیر بحث الزامات پر کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ کشیدگی سے گریز کریں، بات چیت کے ذریعے حل تلاش کریں۔