بابر اعظم کا آپﷺ سے تعظیم کا اظہار، سب کے دل جیت لیے

بابر اعظم کا آپﷺ سے تعظیم کا اظہار،  سب کے دل جیت لیے

اسکرین گریب

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم عمرے کی ادائیگی کے بعد مسجد نبوی ﷺ پہنچ گئے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر کرکٹر نے مسجد نبویﷺ کے احاطے سے مختصر ویڈیو شیئر کردی، جسے سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں بابر اعظم مسجد نبویﷺ کے احاطے میں منہ دھوتے ہوئے نظر آرہے ہیں جبکہ ان کے عقب میں گنبد خضریٰ کا خوبصورت منظر بھی دکھائی دے رہا ہے۔

انہوں نے اس مختصر ویڈیو کلپ کے پس منظر میں ایمان افروز ’یا نبیؐ سَلام عَلَیکَ‘ ایڈیٹ کی ہوئی ہے۔

انہوں نے اس کے ساتھ ہی مذکورہ پوسٹ کے کیپشن میں آپﷺ سے عقیدت و تعظیم کا بھی اظہار کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’پیارے نبی محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی دہلیز پر، وہ یتیم جس نے دنیا کو گود لیا‘۔

بابر اعظم کی اس پوسٹ کے کمنٹس میں دنیا بھر سے ان کے مداح تبصرہ کرتے ہوئے انہیں عمرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

Scroll to Top