اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل لبنان پر زمینی حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف ہرزی حلوی نے شمالی خطے میں عام جنگ چھڑنے کے ممکنہ خدشے کے باعث، اسرائیلی فوج کو لبنان میں زمینی کارروائی کا منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
حملوں کا مقصد ’حزب اللّٰہ‘ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ اسے سرحد سے 8 سے 10 کلومیٹر پیچھے ہٹانا ہے۔
تاہم اسرائیلی فوج نے 15 مارچ کو لبنان پر ممکنہ حملے کی خبروں کی تردید کی ہے لیکن اس رپورٹ پر سرکاری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ اکتوبر سے اب تک لبنان میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 300 افراد ہلاک اور اسرائیلی اعداد و شمار کے مطابق 20 کے قریب اسرائیلی بھی مارے گئے ہیں۔
