بلوچستان میں ایک ہفتے سے جاری بارشوں اور برفباری کا سلسلہ تھم گیا، 5 افراد جاں بحق، 237 مکانات کو نقصان پہنچا۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران صوبے میں شدید بارشوں اور سیلاب سے شہریوں کا جانی و مالی نقصان ہوا۔ بھی سامنا کرنا پڑا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ حالیہ بارشوں کے باعث بارکھان اور خاران میں 5 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا، جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے، ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ بارشوں کے باعث صوبے میں 237 مکانات کو نقصان پہنچا جن میں سے 82 مکانات مکمل طور پر جبکہ 155 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔رپورٹ کے متن میں یہ بھی لکھا گیا کہ 25 گھروں کی دیواریں، 4 شاہراہیں اور ایک پل کو نقصان پہنچا، پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ، پاک افواج اور متعلقہ ادارے تاحال امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، متاثرین میں خیمے، کمبل شامل ہیں۔ متاثرہ اضلاع میں اور دیگر ضروریات کی فراہمی جاری ہے۔
