جارج گیلووے برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوگئے

جارج گیلووے برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوگئے

برطانیہ میں ضمنی الیکشن میں جارج گیلووے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوگئے۔

اپنی جیت کے موقع پر بات کرتے ہوئے جارج گیلوے نے کہا کہ میری فتح فلسطین کے نہتے مسلمانوں کی فتح ہے۔

وزیراعظم رشی سونک اور لیبر پارٹی کے لیڈر سر کیٔر اسٹامر پر کڑی تنقید کرتے ہوئے معروف سیاستدان جاوج گیلووے نے سامراجی جنگوں کے خاتمے کے لئے جدوجہد جاری رکھنے کےعزم کااعادہ کیا۔

واضح رہے کہ وہ راچڈیل کی نشست پرضمنی انتخاب میں 12 ہزار 335 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، آزادامیدوار مقامی تاجر ڈیوڈ ٹولی دوسرے اور کنزرویٹو امیدوار تیسرے نمبر پر رہے۔

دوسری جانب برطانیہ میں یہودیوں کی تنظیم نے بورڈ آف ڈیپٹیز نے کہا ہے کہ آج ہمارے لئے سیاہ دن ہے۔

Scroll to Top