بھارتی سپریم کورٹ نے مبہم انتخابی فنڈنگ سسٹم کو غیر آئینی قرار دے دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے 7 سال پرانے الیکٹورل بانڈز نامی سسٹم کوختم کرنےکا حکم جاری کر دیا ہے۔
عدالت کا کہنا ہے کہ الیکٹورل بانڈ کا انتخابی فنڈنگ سسٹم ووٹرز کے معلومات تک رسائی کے حق کے خلاف ہے۔ ووٹرز کو سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ کے بارے میں جاننے کا حق ہے۔
عدالت کے مطابق الیکٹورل بانڈز کے تحت مختلف افراد، کمپنیاں سیاسی جماعتوں کو شناخت ظاہر کئے بغیر بنا کسی حد کے فنڈز دے سکتی تھیں جو غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق الیکٹورل بانڈ کو غیر آئینی قرار دینا مودی حکومت کے لیے ایک بڑا جھٹکا ہے۔ بی جے پی حکومت اس نظام سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والی جماعت رہی ہے۔



