میٹا نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کردیے

میٹا نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کردیے
آیت اللّٰہ خامنہ ای— فائل فوٹو

میٹا کمپنی نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کےفیس بُک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس بند کردیے۔

رپورٹس کے مطابق آیت اللّٰہ خامنہ ای کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اب ویب سائٹ پر موجود نہیں ہیں جس کا مطلب ہے کہ انہیں مستقل طور پر ہٹا دیا گیا ہے۔

میٹا کے ترجمان نے اس حوالے سے امریکی میڈیا کو تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اکاؤنٹس کو مسلسل پالیسی کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے ہٹایا گیا ہے۔

Scroll to Top