کراچی کے علاقے ناظم آباد میں کارکن کی ہلاکت پر ایم کیو ایم نے گلبہار تھانے میں ایف آئی آر درج کرادی۔
مقدمہ این اے 249 پر ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار احمد سلیم صدیقی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں پیپلز پارٹی کے این اے 249 سے امیدوار راؤ عبدالوحید، پی ایس 128 کے امیدوار عارف حسین قریشی اور دیگر نامزد کیے گئے ہیں۔
مقدمے میں بلوہ، مالی نقصان پہنچانے، قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔
مقدمے میں 25 سے 30 نامعلوم افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔



