کراچی: پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں جھڑپ، ایس ایچ او سمیت متعدد اہلکار زخمی

کراچی: پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں جھڑپ، ایس ایچ او سمیت متعدد اہلکار زخمی

فوٹو اسکرین گریپ

کراچی میں  تین تلوار پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوگئی۔ پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھروں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا گیا، ایس ایچ او سمیت متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس نے ریلی میں شرکت کےلیے آنے والے کارکنوں کو منتشر کردیا، پولیس نے پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب پولیس موبائل پر حملہ کیا گیا ہے، جس میں ایس ایچ او بوٹ بیسن ریاض نیازی شدید زخمی ہوگئے، انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس اہلکار تین تلوار سے روانہ ہوگئے۔

Scroll to Top