پنجاب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 7 بچے انتقال کر گئے، جس کے بعد رواں سال کے پہلے 26 دنوں میں نمونیا سے انتقال کر جانے والے بچوں کی تعداد 240 ہو گئی۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں نمونیا کے 942 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
صرف لاہور میں 212 بچوں میں نمونیا کی تصدیق ہوئی۔ اس دوران لاہور میں ایک بچہ نمونیا سے جان کی بازی ہار گیا۔
رواں سال کے پہلے 26 دنوں میں پنجاب میں نمونیا سے متاثرہ بچوں کی تعدادں 13 ہزار 661 ہو گئی ہے، جبکہ نمونیا سے 240 بچے موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔