ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ مسلمان ممالک اسرائیل سے اپنے سیاسی و تجارتی تعلقات ختم کریں۔
آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای نے یہ بات تہران میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلمان حکام صہیونی حکومت کیلئے ضروری چیزوں کی فراہمی روکیں۔
آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای نے کہا کہ مسلمان ممالک کسی بھی صورت میں صہیونی حکومت کی مدد نہ کریں۔



