امریکا اور برطانیہ کے یمن میں 8 حوثی اہداف پر حملے

امریکا اور برطانیہ کے یمن میں 8 حوثی اہداف پر حملے
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکا اور برطانیہ نے یمن پر مزید فضائی حملے کیے ہیں۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق یمنی دارالحکومت صنعا اور دیگر علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس حوالے سے امریکا اور برطانیہ کا اپنے مشترکہ بیان میں کہنا ہے کہ یمن میں حوثیوں کے 8 اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

مشترکہ بیان میں امریکا اور برطانیہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ حوثیوں نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حملےجاری رکھے ہوئے ہیں۔

امریکا اور برطانیہ کا اپنے مشترکہ بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ حوثیوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کا دوسرا مرحلہ جہاز رانی پر مسلسل حملوں کے جواب میں تھا۔

Scroll to Top