آسٹریلین اوپن میں دفاعی چیمپئن نوواک جوکووچ نے اپنے 100ویں میچ کا جشن فتح حاصل کرکے منایا۔
اُنہوں نے ٹوماس مارٹن کو باآسانی اسٹریٹ سیٹ میں شکست دے کر چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنالی، نوواک جوکووچ 4 گرینڈ سلم میں 100 میچز کھیلنے والے پہلے کھلاڑ ی بھی بن گئے ہیں۔
ویمن ایونٹ کی دفاعی چیمپئن سبالینکا نے لیسیا سرینکو کو شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا جبکہ کوکو گف اور مرا ایڈریوا بھی اگلے مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئیں۔
میلبورن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلم ٹینس ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن اس ایونٹ میں پہلی بار بھرپور فارم میں دکھائی دیے، جس کا ثبوت یہ تھا کہ اُنہوں نے تیسرے راؤنڈ میں اپنے حریف ٹوماس مارٹن کو باآسانی مات دے دی۔
نوواک کو پہلے اور دوسرے راؤنڈ میں حریفوں کے خلاف میچ میں کامیابی کے لیے سخت محنت کرنی پڑی تھی، ٹوماس کے خلاف جوکووچ نے اسٹریٹ سیٹ میں 3-6، 3-6 اور 6-7 سے کامیابی سمیٹی۔
ویمن سنگلز کی دفاعی چیمپئن سبالینکا نے اپنی حریف لیسیا سرینکو کو ہرانے میں صرف 52 منٹ لگائے، اُنہوں نے 0-6 اور 0-6 سے فتح سمیٹی اور چوتھے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
16سولہ سالہ روس کی مرا اینڈریوا نے تیسرے سیٹ میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے خود کو شکست سے بچایا، تیسرے سیٹ میں وہ پانچ ایک کی برتری لیے ہوئے تھیں لیکن اس سیٹ میں ایک مرحلہ ایسا بھی آیا کہ مقابلہ ٹائی بریکر پر چلا گیا اور سبالینکا کو اپنی ہی سروس پر میچ پوائنٹ بچانا پڑا جس کے بعد اُنہوں نے حریف کو موقع نہیں دیا اور کامیابی حاصل کرکے اگلے مرحلے میں پہنچ گئیں۔
امریکا کی ایک اور معروف کھلاڑی کوکو گف بھی چوتھے راؤنڈ میں پہنچنے میں کامیاب رہیں، اُنہوں نے ایلیسا پارک کو 0-6 اور 2-6 سے شکست دی۔




