بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کے نواسے آگستیا نندا کا کہنا ہے کہ وہ تو سالوں یہ جانتے ہی نہیں تھے کہ انکے نانا امیتابھ بچن کس قدر مشہور ہیں۔
بھارتی میڈیا ادارے کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں آگستیا نے کہا کہ انہیں سالوں تک اپنے نانا کی شہرت اور مقبولیت کے بارے میں معلوم ہی نہیں تھا۔
واضح رہے کہ اگستیا نندا نے گزشتہ ماہ اپنا فلمی کیریئر نیٹ فلیکس انڈیا پر زویا اختر کی آنے والے عہد کے دور کی فلم دی آرچیز سے کیا۔
انکا کہنا تھا کہ انہیں تو اپنے نانا کی شہرت کے بارے میں اب تک کچھ پتہ ہی نہیں تھا۔ یہ تو اس وقت پتہ چلا جب بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن انکے دہلی میں واقع اسکول آئے۔
انہوں نے کہا کہ نانا کی طرح خاندان کے کام کا انداز ایسا ہے کہ وہ کام کی باتیں گھر پر نہیں کرتے، اسی وجہ سے مجھے سب کچھ نارمل لگتا تھا اور بس میں یہی سمجھتا تھا کہ وہ بھی نارمل نانا ہوں گے۔
آگستیا نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ لیکن جب نانا سالانہ تقریب کے سلسلے میں دہلی میں میرے اسکول آئے تب مجھے معلوم ہوا کہ وہ کس قدر شہرت یافتہ انسان ہیں، انہیں دیکھ کر سب لوگ انکی جانب بھاگنے لگے۔


